Introduction to atheism

2ヶ月前
ur
サンプル
1Default Sample
اسلام علیکم دوستو، آج ہم بات کریں گے کہ کیسے مذہب اور سائنس ایک دوسرے کے متضاد نہیں بلکہ مکمل ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم دونوں کو سمجھیں اور ان کے درمیان توازن قائم کریں۔ یہ علمی نقطہ نظر ہمیں حقیقت کی طرف لے جاتا ہے۔
説明
اسلام کے ناقدین میں سے بیشتر محض علمی تجزیے کے بجائے تعصب اور یکطرفہ سوچ کا شکار نظر آتے ہیں۔ وہ دلیل اور فلسفے کے ایسے اصول وضع کرتے ہیں جو ان کے نظریات کی تائید کریں، جبکہ اسلام کے بنیادی اصولوں کو جان بوجھ کر ایسے زاویے سے پیش کرتے ہیں کہ وہ کمزور دکھائی دیں۔ یہ طریقہ علمی دیانتداری کے خلاف ہے، کیونکہ سچائی کا تقاضا یہ ہے کہ کسی بھی نظریے کا مطالعہ اس کے اپنے اصولوں اور بنیادی تعلیمات کی روشنی میں کیا جائے۔ اگر کوئی غیرجانبداری سے اسلام کا مطالعہ کرے، تو وہ دیکھے گا کہ یہ دین عقل و منطق سے ہم آہنگ ہے اور اس کے اصول ہر دور میں قابلِ عمل رہے ہیں۔ تعصب کا یہ رویہ دراصل ایک ذہنی جکڑ بندی ہے، جہاں ناقدین پہلے سے طے شدہ نتائج کی روشنی میں اپنے دلائل ترتیب دیتے ہیں۔ وہ اسلامی عقائد، تاریخ اور فلسفے کو اس انداز میں بیان کرتے ہیں کہ ان کے اپنے خیالات کی تصدیق ہو، بجائے اس کے کہ وہ حقیقت کی تلاش میں غیرجانبدار رویہ اختیار کریں۔ یہ نقطہ ایک مثال سے مزید واضح ہو سکتا ہے بعض مستشرقین اور ملحدین اسلامی ج ہ اد کے تصور کو محض "تشدد" یا "جنگجوئی" سے تعبیر کرتے ہیں اور اسے ظلم و جبر کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ وہ قرآن کی ان آیات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر بیان کرتے ہیں جن میں قتال (جنگ) کا ذکر ہے، اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور پر پھیلا۔ لیکن اگر وہ غیرجانبداری سے مطالعہ کریں، تو وہ دیکھیں گے کہ یہی قرآن مظلوموں کی حمایت، عدل و انصاف اور امن و سلامتی کا درس دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب وہ "وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللہِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا" (البقرہ: 190) یعنی "اور اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے جنگ کرو جو تم سے جنگ کرتے ہیں، لیکن زیادتی نہ کرو" جیسے احکامات کو نظر انداز کرتے ہیں، تو ان کی نیت صاف ظاہر ہو جاتی ہے کہ وہ حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ محمودالحسن صافی
いいね数
0
マーク数
0
共有数
0
使用回数
0