Tanzeel

12 days ago
ur
Samples
1Default Sample
اسلام علیکم دوستو! میں تنزیل آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ میں ایک پیشہ ور وائس آرٹسٹ ہوں اور مختلف قسم کی آواز ریکارڈنگ کرتا ہوں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی وائس ریکارڈنگ کی ضرورت ہو تو مجھ سے رابطہ کریں۔
Description
"کیا انسان نے ماں کے وجود کا نعم البدل ڈھونڈ لیا ہے؟" Artificial Womb — ایک ایسی سائنسی ایجاد جہاں بچہ ماں کے جسم کے بغیر… ایک مصنوعی رحم میں پروان چڑھتا ہے۔ نہ ماں کی دھڑکن… نہ اُس کی سانسوں کی گرمی… بس مشینوں کا شور… اور کیمیکلز سے تیار کردہ غذا۔ سائنس اسے ترقی کہتی ہے… لیکن دل سوال کرتا ہے… کیا پیدائش صرف جسمانی عمل ہے؟ کیا ماں کی دعا، اُس کی قربانی، اُس کی تھکن… ایک شیشے کے کیپسول میں محفوظ کی جا سکتی ہے؟ اگر بچے کو جنم دینے والا رحم مصنوعی ہو… تو کیا اس کی پرورش بھی مصنوعی ہوگی؟ کیا ایسا بچہ انسان کہلائے گا… یا صرف ایک "پروجیکٹ"؟ سوچیے… کہیں ہم سہولت کے نام پر انسانیت کو پیچھے تو نہیں چھوڑ رہے؟ Artificial womb… سائنس کا کمال ہے… مگر ماں کے لمس کا بدل… ابھی تک ممکن نہیں۔
Total Likes
0
Mark Count
0
Shared Count
0
Task Count
1